بنگلورو،2؍ فروری(ایس او نیوز)آئی پی ایس افسر روی چنناور نے بتا یا کہ حالیہ دنوں میں سو شیل میڈیا پر چند افراد نے کے اور ان کے اہل خانہ کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں۔
اخباری بیان جاری کر تے ہو ئے روی چنناور نے کہا کہ سو شیل میڈیا میں چند افراد نے اپنے والدین کے نام پر پہنی کے ذریعہ الزامات عائد کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام جائیداد قانون کے تحت درست ہیں جن کی اطلاع متعلقہ سال میں محکمہ انکم ٹیکس کو دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان جائیداد وں کو بد عنوانیوں کے ذریعہ خریدنے کا چھوٹا الزام لگا کر بد نام کرنے کی خاطر چند افراد نے سو شیل میڈیا کا استعمال کیا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ وہ حکومت کے خدمت گزار ہیں اسلئے قانونی دائرہ میں رہ کر اسکا جواب دیں گے۔ انہوں نے بتا یا کہ جھوٹے الزامات کے خلاف عدالت میں 3کروڑ کا ہتک عزت مقدمہ دائر کیا ہے اور جھو ٹا الزام لگانے کی وجہ سے دو سال قید کی سزار دینے کا بھی متعلقہ عدالت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔